بھارت سندھ میں سی پیک منصوبوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید

سی پیک ملکی مفاد میں ہے کسی کو نظر انداز نہیں کیا جارہاہے،سید ناصر حسین شاہ اور دیگر کا سی پیک سیمینار سے خطاب

جمعرات 16 نومبر 2017 17:46

بھارت سندھ میں سی پیک منصوبوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے،سینیٹر مشاہد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2017ء) سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہاہے کہ بھارت سندھ میں سی پیک منصوبوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے جبکہ سندھ کے وزیراطلاعات ناصرحسین شاہ نے کہاکہ سی پیک ملکی مفاد میں ہے کسی کو نظر انداز نہیں کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کراچی میں سی پیک اکنامک کوریڈور کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان سیاست کا عالمی محور ہے پوری دنیا اس کے گرد گھومے گی جبکہ مغرب آج زوال میں ہے، سی پیک قومی منصوبہ ہے تاہم بھارت سندھ میں سی پیک منصوبوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے ،را کی سرگرمیوں کا سندھ میں خدشہ بڑھ گیا ہے،کوئی چائینز لیبر پاکستان نہیں آرہی، ہمارے ہاں کوئی پلاننگ نہیں ہے اب غلطیاں کرنے کی گنجائش نہیں سی پیک قومی منصوبہ ہے اسے مستقبل کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔

صوبائی وزیرناصرحسین شاہ نے کہا کہ سی پیک پر صرف بھا رت واویلا کررہا ہے کوئی اور نہیں،سی پیک سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا اور گوادر کوبھی درپیش مسائل حل کیے جائیں گے۔