عدم رواداری اور عدم برداشت سے معاشرے میں تشدد پھیل رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری

بہتر سماج کیلئے رواداری اور برداشت کو پروان چڑھایا جائے ، چیئرمین پیپلز پارٹی

جمعرات 16 نومبر 2017 17:43

عدم رواداری اور عدم برداشت سے معاشرے میں تشدد پھیل رہا ہے، بلاول بھٹو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدم رواداری اور عدم برداشت سے معاشرے میں تشدد پھیل رہا ہے ۔ بہتر سماج کے لیے رواداری اور برداشت کو پروان چڑھایا جائے ۔

(جاری ہے)

رواداری اور برداشت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی رواداری اور برداشت کا دوسرا نام ہے ۔ ہم نے تشدد ، ناانصافیوں ، پھانسیوں ، کوڑوں اور میڈیا ٹرائل برداشت کیے ۔ پیپلز پارٹی کی قیادت اور ورکرز ہمیشہ رواداری اور برداشت کے امین رہیں گے ۔ رواداری اور برداشت کو فروغ دینا پیپلز پارٹی کا اہم مشن رہے گا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دوسری سیاسی پارٹیاں بھی پیپلز پارٹی کی پیروی کریں ۔