چوہدری نثار علی کا وزیراعظم سے فیض آباد دھرنا ختم کرانے کا مطالبہ

اہم مقام پر لاقانونیت اور عوام الناس کو تکلیف سے دوچار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،فیض آباد دھرنے سے جڑواں شہروں کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت مسئلہ جلد حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 16 نومبر 2017 16:47

چوہدری نثار علی کا وزیراعظم سے فیض آباد دھرنا ختم کرانے کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مذہبی جماعتوں کا فیض آباد پر جاری دھرنا ختم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم مقام پر لاقانونیت اور عوام الناس کو تکلیف سے دوچار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،فیض آباد دھرنے سے جڑواں شہروں کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت مسئلہ جلد حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار علی خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذہبی جماعتوں کا فیض آباد پر جاری دھرنا ختم کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فیض آباد کے مقام پردھرنے سے جڑواں شہروں کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہیں، اہم مقام پر لاقانونیت اور عوام الناس کو تکلیف سے دوچار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حکومت مسئلہ جلد حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے، موٹروے پر میٹرواسٹیشن پراجیکٹ کی تعمیر سست روی کا شکار ہے، جس کو تیز کیا جائے، ملحقہ آبادیوں اور ملک بھر سے آنے والے شہریوں کو دھرنے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔