وزیراعظم شاہد خاقان سے چوہدری نثارعلی خان کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

عوام کودھرنے کے باعث شدید پریشانی کاسامناہے،لاقانونیت اور عوام کوتکلیف پہنچانے کی ہرگزاجازت نہیں دینی چاہیے، شہریوں کومتبادل راستے فراہم کیے جائیں۔سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 نومبر 2017 16:15

وزیراعظم شاہد خاقان سے چوہدری نثارعلی خان کی ملاقات،سیاسی صورتحال ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 نومبر2017ء) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ن لیگ کے سینئررہنماء چوہدری نثارعلی خان نے ملاقات کی ہے،جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مذہبی جماعت کے دھرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چوہدری نثارنے ملاقات کی۔سابق وزیرداخلہ نے وزیراعظم کے سامنے مذہبی دھرنے سے پیداہونے والے عوامی مسائل کواجاگرکیا۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار نے کہاکہ اسلام آباداور پنڈی کے عوام کودھرنے کے باعث شدید پریشانی کاسامناہے۔عوام کی پریشانی کے باعث دھرنے کی ہرگزاجازت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ حکومت مسئلے کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے۔چوہدری نثار نے کہاکہ دھرنے سے موٹروے پر میٹرواسٹیشن پراجیکٹ کیلئے تعمیراتی کام بھی تاخیرکاشکارہیں۔جبکہ ملحقہ آبادیوں اور ملک بھرسے آنے ولاے شہریوں کوبھی دقت کاسامناہے۔لاقانونیت اور عوام کوتکلیف پہنچانے کی ہرگزاجازت نہیں دینی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کومتبادل راستے فراہم کیے جائیں۔