نائجیریا میں ایک ہی رات میں 4 خود کش حملے، 18 افراد ہلاک29 زخمی ہو گئے

جمعرات 16 نومبر 2017 15:50

نائجیریا میں ایک ہی رات میں 4 خود کش حملے، 18 افراد ہلاک29 زخمی ہو گئے
ابوجا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) نائجیریا میں متعدد خود کش حملوں کے نتیجے میں18 افراد ہلاک اور29 زخمی ہو گئے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ نائجیریا کی بورنو ریاست میں بدھ کی رات 4 خود کش حملہ آوروں نے یہ کارروائیاں سر انجام دیں جس کے نتیجے میں18 افراد ہلاک اور29 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آوروں میں 2 مرد جبکہ 2 خواتین تھیں۔ طبی ذرائع کے مطابق متعددزخمیوںکی حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :