جڑواں شہروں میں ڈینگی بخار کی روک تھام اور اس کے نمٹنے کی تیاریوںکے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، قومی ادارہ صحت کی بنیادی صحت کے متعلقہ اداروں کو ہدایت

جمعرات 16 نومبر 2017 16:47

جڑواں شہروں میں ڈینگی بخار کی روک تھام اور اس کے نمٹنے کی تیاریوںکے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) قومی ادارہ صحت نے بنیادی صحت کے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی بخار کی روک تھام اور اس کے نمٹنے کی تیاریوںکے معیار کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ این آئی ایچ کے حکام نے یہ ہدایات گزشتہ موسمی رجحان اور ڈینیگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

ہیلتھ حکام کو کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال پر کڑی نظر رکھیں تاکہ ڈینگی کو مزید پھیلنے سے بچایا جاسکے۔ حکام نے بتایاکہ اس ضمن میں پہلے بھی ایڈوائزری جاری کی جاچکی ہیں اور متعلقہ شعبوں سے کہاگیا ہے کہ وہ ڈینگی کے تدارک اور روک تھام اور اس کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مؤثرحکمت عملی اختیار کریں۔ انہوں نے مرض کی علامات سے متعلق آگاہی دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور بنیادی صحت کے کارکنوں کے ذریعے عوام الناس کو آگاہی دیں۔

متعلقہ عنوان :