ڈاکٹر محمد طاہر القادری نومبر کے آخری ہفتے پاکستان آئیں گے

جمعرات 16 نومبر 2017 16:47

ڈاکٹر محمد طاہر القادری نومبر کے آخری ہفتے پاکستان آئیں گے
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) تحریک ِمنہاج القرآن انٹر نیشنل و پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نومبر کے آخری ہفتہ میں پاکستان آئیں گے وہ لاہور میںہونے والا سالانہ عالمی میلاد کانفرنس میں خصوصی خطاب کریں گے اور پی اے ٹی اور منہاج القرآن کے کارکنوں کی بیٹریا ںچارج کریں گے یاد رہے ہونے والی عالی میلاد کانفرنس میں مصر، یمن،سعودی عرب،انگلینڈ کے علاوہ پوری دُنیا سے علمائے کرام و مشائخ شرکت کریں گے۔