برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کے اکائونٹس منجمد کرنے کافیصلہ

غیرقانونی تارکین وطن کے بینک اکاونٹس بند یا منجمد کرنے سے متعلق نئے قواعد جب نافذ العمل ہوں گے

جمعرات 16 نومبر 2017 15:40

برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کے اکائونٹس منجمد کرنے کافیصلہ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2017ء) برطانیہ میں نئے سال کے آغاز سے بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے کھاتوں کی جانچ پڑتال شروع کریں گے تاکہ برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کا پتہ چلایا جاسکے۔ادھر ٹی ایس بی کے سابق بورڈ ممبر فلپ اوگر نے انتباہ کیا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کے بینک اکاونٹس بند یا منجمد کرنے سے متعلق نئے قواعد جب نافذ العمل ہوں گے تو اس سلسلے میں ہونے والی غلطیاں مکمل طور پر ڈراونا خواب ثابت ہوسکتی ہیں۔

اس معاملے میں غلطیاں ہوں گی اور غریب افراد مصائب کا شکار ہوں گے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مالیاتی اداروں کو اینٹی فراڈ آرگنائزیشن کی جانب سے لوگوں کی ایک فہرست فراہم کی جائے گی جنہیں برطانیہ سے ڈی پورٹ کرنا یا نکالا جانا ہے یا پھر اس میں ایسے لوگ شامل ہیں جنہیں امیگریشن کنٹرول مفرور قرار دے چکا ہے جس کے بعد ان مالیاتی اداروں کو ایسے ناموں سے حکام کو ا?گاہ کرنا ہوگا جن کا پتہ چلے گا اور ان کا بینک اکاونٹس بھی منجمد کرنا ہوگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں 70 ملین کھاتوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی کہ ان کا امیگریشن اسٹیٹس کیا ہے۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے 2016 میں اس اقدام کی حمایت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :