یو ایس ایڈ نے وفاقی دارالحکومت کے طالب علموں کی رہنمائی کیلئے موبائل لائبریری وفاقی نظامت تعلیمات کے حوالے کردی

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کو بہتر بنایا جارہا ہے ،ْوزیر مملکت طارق فضل چوہدری

جمعرات 16 نومبر 2017 15:32

یو ایس ایڈ نے وفاقی دارالحکومت کے طالب علموں کی رہنمائی کیلئے موبائل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2017ء) یو ایس ایڈ نے وفاقی دارالحکومت کے طالب علموں کی رہنمائی کیلئے موبائل لائبریری وفاقی نظامت تعلیمات کے حوالے کردی۔ جمعرات کواس سلسلے میں ایک پروقار تقریب اسلام آباد ماڈل سکول ایف سیون ون میں منعقد ہوئی ،ْ وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر فضل چوہدری اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں یوایس ایڈ کے ڈائریکٹر ایجوکیشن، وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے ایڈوائزرعلی رضا، ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات حسنات قریشی، ڈائریکٹر ایڈمن طارق مسعود، پرنسپل ایف سیون ون ماڈل سکول شبنم آفرین، اساتذہ، آفیشل اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ وہ موبائل لائبریری فراہم کرنے پر یوایس ایڈ کے شکرگزار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاقی تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کا احساس ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کو بہتر بنایا جارہا ہے، اس سلسلے میں تعلیمی اصلاحات پروگرام شروع کیا گیا ہے جس میں وفاقی دارالحکومت کے 422 سکولوں کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

وفاقی دارلالحکومت کے تعلیمی ادارے پورے ملک کیلئے مثالی ہوں گے اور یہاں کے بچوںکو تمام جدید سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ملکی ترقی کی ضمانت ہیں۔ تقریب سے یو ایس ایڈ کے نمائندہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے یو ایس ایڈ کی جانب سے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے شروع کئے گئے مختلف پروگرام پر روشنی ڈالی۔