بھارت کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کو شہید کر رہا ہے‘ بھارتی یلغار کو روکنے کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہو چکا ہے

جمعیت علما ء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 16 نومبر 2017 15:24

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) جمعیت علما ء مشائخ آل جموں و کشمیر کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کو شہید کر رہا ہے ۔ بھارتی یلغار کو روکنے کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہو چکا ہے ‘بھارت مذاکرات کی میز پر آئے ۔

جنوبی ایشیاء میں امن مسئلہ کشمیر سے وابستہ ہے عالمی قوتیں اس اہم مسئلہ کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔نبیؐ کریم کی شان میں گستاخی کرنے والے سزا کے حقدار ہیں ۔اولیاء کرام نے حضور نبی اکرم ؐ کی تعلیمات پر عمل کیا اور پوری دُنیا میں یہی پیغام پہنچایا۔ اسلام کی سربلندی کے لیے پاکستان و آزاد کشمیر کی تمام مذہبی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ پیر محمد شمیم نعمانی نے کہا کہ اسلام میں دہشت گردی کا کوئی تصور نہیں جو لوگ قیمتی انسانی جان کو بے گنا قتل کرتے ہیں وہ جہنمی ہیں۔اسلام امن ،محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔اُنہوں نے کہا ملک میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے جس کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے استحکام اور اسلام کی سربلندی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔