سعودی عرب، دوران پروازغیر ملکی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 16 نومبر 2017 14:36

سعودی عرب، دوران پروازغیر ملکی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 نومبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق ریاض سے کولکتہ جانے والی پرواز کمیں ہندوستانی مسافر دل کا دورہ پڑنے پر اس جہاں فانی سے کوچ کرگیا۔

(جاری ہے)

سفر کے دوران 35 سالہ ہندوستانی مسافر محمد سلیم کے دل میں درد اٹھا جس جہاز میں موجود طبی عملے نے اسے طبی امداد دینے کی کوشش کی لیکن اس ہندوستانی کی حالت بہتر نہ ہو سکی ۔ طیارے نے ابوظبی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تاہم ہندوستانی شہری دل کے عارضے سے متاثر ہوکر جاں بحق ہوگیا۔ لینڈ ہوتے ہی ڈاکٹرز نے اس شخص کی موت کی تصدیق کر دی تھی ۔وہ سالانہ چھٹی پر ہندوستانی ایئرلائنز کی پرواز سے وطن جارہا تھا۔

متعلقہ عنوان :