ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زائد المعیاد ٹافیاں کھانے سے 16بچوں کی حالت ناز ک ، ہسپتال منتقل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 16 نومبر 2017 14:32

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16نومبر 2017ء):ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مضر صحت ٹافیاں کھانے سے 16بچوں کی حالت خراب ہو گئی ، بچوں کو حالت نازک ہونے پرانہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مضر صحت ٹافیاں کھانے سے 16بچوں کی حالت خراب ہو گئی ، بچوں کو حالت نازک ہونے پرانہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ٹافیاں زائد المعیاد تھیں ۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ٹافیاں زائد المعیاد ہونے پر دکاندار نے انہیں باہر پھینک دیا تھا جس پر بچوں نے انہیں اٹھا کر کھا لیا اور کچھ ہی وقت بعد انکی حالت غیر ہو گئی۔