کویت ، غیرملکیوں کے لیے سالانہ ہیلتھ انشورنس فیس میں ڈبل سے بھی زیادہ اضافے کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 16 نومبر 2017 13:37

کویت ، غیرملکیوں کے لیے سالانہ  ہیلتھ انشورنس فیس میں ڈبل سے بھی زیادہ ..
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 نومبر 2017ء) کویت نے غیر ملکیوں کے لیے سالانہ ہیلتھ فیس میں ڈبل سے بھی زیادہ کے اضافےکا اعلان کر دیا گیا ہے کیونکہ کویت بھر میں مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کے لیے ہیلتھ سینٹرز الگ الگ بنائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسپتالوں کے صحت کی یقین دہانی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کویت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکیوں کی بنیادی اور ثانوی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کا احاطہ کرنے کے لیے سالانہ ہیلتھ انشورنس فیس 50KD سے بڑھا کر 130KDکی جائے گی۔

ڈاکٹر احمد ال سلحہ کا کہنا تھا کہ باقی خلیجی ممالک میں غیرملکیوں کے لیے سالانہ ہیلتھ فیس کے تناسب کو دیکھتے ہوئے کویت میں بھی اسکو بڑھایا گیا ہے۔ گزشتہ مہینے میں بھی کویت نے غیر ملکیوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے لیے کچھ تبدیلیاں متعارف کرائیں تھیں جنکے مطابق غیر ملکیوں سے ان تمام صحت کی سہولیات پر فیس لی جائے گی جوکہ اس سے پہلے مفت تھیں اور جو فیس لی جائے گی وہ مقامی شہریوں کی جانب سے ادا کی جانے والی فیسوں سے کہیں زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :