عمر رسیدہ افراد سے شادی:دلہنیں ایک ہی دن میں تھانے پہنچ گئیں

جمعرات 16 نومبر 2017 13:38

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2017ء)عمر کوٹ میں گذشتہ روزعمررسیدہ اشخاص سے شادی کرنے والی دو بہنیں ایک ہی دن میں شوہروں سے تنگ آ کر تھانے پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

کوٹری کی رہائشی عائشہ اور سونیا کی محمد رمضان اور محمد امین سے ایک روز قبل شادی ہوئی تھی ،دلہنوں نے الزام عائد کیا کہ پیٹ میں تکلیف ہونے پرشوہر نے اچھے ڈاکٹرسے علاج کے بجائے گھر چلنے کوکہا۔دلہن عائشہ نے کہاکہ اس صورتحال میں کیسے شوہر کے ساتھ زندگی گذار سکتے ہیں،یہ لوگ اپنے بچوں کی دس بارہ سال میں شادی کر دیتے ہیں۔دوسری طرف دولہا محمد رمضان نے بتایا کہ دونوں خواتین سے شادی کیلئے ہم نے پانچ لاکھ ادا کیے۔دونوں عمررسیدہ دولہے بھی آپس میں بھائی ہیں۔