حجرہ شاہ مقیم میںچائلڈ لیبر قانون کی خلاف ورزی پر بھٹہ خشت مالک کے خلاف مقدمہ درج ،جیل بھجوادیاگیا

جمعرات 16 نومبر 2017 13:08

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2017ء) حجرہ شاہ مقیم میںچائلڈ لیبر قانون کی خلاف ورزی پر بھٹہ خشت مالک کے خلاف مقدمہ درج ،جیل بھجوادیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میںبھٹہ مالک عبدالغفور کے بھٹہ کی ایک خفیہ ایجنسی نے آر پی او پولیس آفس کو رپورٹ کی کہ وہاں پر چائلڈ لیبر قانون کی خلاف ورزی پائی گئی ہے جس پر ایس ڈی پی او سرکل دیپالپور کی مدعیت میں حجرہ شاہ مقیم پولیس نے مقدمہ درج کرکے بھٹہ مالک کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیاواقعہ پر بھٹہ خشت مقامی یونین نے اسے زیادتی قراردیدیااس سلسلہ میںاین این آئی سے گفتگو میںکہاگیاہے کہ بھٹہ جات پر چائلڈ لیبر ہر گز نہیں مگر بعض اہلکاران اپنی پراگرس ظاہر کرنے کی غرض سے خود ساختہ کاروائی کا حصہ بن رہے ہیں جس کی ذمہ دار پولیس افسران کاروائی سے قبل تحقیق و تفتیش کریں محض ایسی رپورٹس پر کاروائی کرنا انصاف پر مبنی نہیں۔

متعلقہ عنوان :