قائد اعظم کے پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ، شہباز شریف

جمعرات 16 نومبر 2017 12:30

قائد اعظم کے پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام رواداری‘ امن‘ تحمل و برداشت کا درس دیتاہے‘ نبی پاکؐ نے ہمیشہ تحمل‘ برداشت اور رواداری کا پیغام دیا ‘ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے‘ قائد اعظم کے پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ جمعرات کو وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ اسلام رواداری‘ امن‘ تحمل و برداشت کا درس دیتا ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی اور تحمل و برداشت کی ا ہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ نبی پاکؐ نے ہمیشہ تحمل‘ برداست اور رواداری کا پیغام دیا ہے۔ ہر مسلمان کا دل نبی پاکؐ کی محبت سے معمور ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہ م آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ بھائی چارے‘ اخوت اور قومی یکجہتی کو اپنا کر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قائد کے پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ تحمل اور برداشت پر مبنی پاکستانی معاشرے کو پروان چڑھانا ہمارا مشن ہے۔