لیگی رہنماؤں کو وزیر اعظم ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس سے فون جا رہے ہیں

کئی رہنماؤں نے فون نہ سننے کی غرض سے اپنے موبائل فونز ہی بند کررکھے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 نومبر 2017 11:51

لیگی رہنماؤں کو وزیر اعظم ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس سے فون جا رہے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 نومبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس سے ایم این ایز سے رابطے ہو رہے ہیں ، ان کو فون کیے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ہم نے ایک اہم قانون سازی کرنی ہے لہٰذا آپ ہر حالت میں پہنچیں۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ کئی ایم این ایز نے اپنے فون بند کیے ہوئے ہیں۔ ایسے حالات بن جائیں گے کہ یا تو مسلم لیگ ن کے رہنما وزیر اعظم کے لیے کسی اور منتخب کر لیں گے یا پھر اسمبلیاں ٹوٹ جائیں گی۔ کیونکہ اب جو حالات ہیں ان میں اسٹیٹس کو اور اقتدار پر جو نواز شریف کی گرفت ہے وہ کمزور پڑ رہی ہے۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :