Live Updates

شیخ رشید نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 نومبر 2017 11:38

شیخ رشید نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کی تعریفوں کے پُل باندھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 نومبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دئے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ میں جمائما خان سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں۔جمائما نے عمران خان کے سپریم کورٹ میں چل رہے کیس میں بہت محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

میں جمائما خان سے کبھی ملا نہیں، میں نے اسے کبھی دیکھا نہیں ، میری کبھی اس سے ملاقات نہیں ہوئی۔ لیکن طلاق ہونے کے بعد بھی اس نے عمران خان کی مدد کی۔ ان کی طلاق ہوئے اٹھارہ بیس سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن جو کام جمائما خان نے طلاق یافتہ ہو کر اپنے سابق شوہر کے لیے کیا ہے وہ کوئی حاضر سروس بیوی بھی نہیں کر سکتی۔ میں زندگی میں جتنے بھی دو تین ٹویٹ کیے ہیں ان میں سے ایک جمائما کے لیے کیا تھا جس میں اس کی تعریف کی تھی۔ شیخ رشید نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :