نوا زشریف اس وقت پاکستان کے گھوسٹ وزیراعظم ہیں،نبیل گبول

بدھ 15 نومبر 2017 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنمانبیل گبول نے کہاہے کہ نوا زشریف اس وقت پاکستان کے گھوسٹ وزیراعظم ہیں جوخودکومعصوم ثابت کرنے کیلئے بیانات دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنمانبیل گبول نے کہاکہ نوازشریف بھارت کی ایماپرسی پیک کومتنازعہ بنارہے ہیں ،نوازشریف اس وقت پاکستان کے گھوسٹ وزیراعطم ہیں ،نوازشریف خودکومعصوم ثابت کرنے کیلئے بیانات دے رہے ہیں ،نوازشریف عدلیہ کے خلاف بیانات دے رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ملک کاوزیرخزانہ عدالت سے مفرورہے ،نواز شریف ملک کوبناناری پبلک بناناچاہتے ہیں ،70ارکان اسمبلی نوازشریف کے ساتھ نہیں ،نوازشریف پنجرے میں جاتے ہوئے نظرآرہے ہیں ،انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن گزشتہ ایک ماہ سے آصف زرداری سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ،پیپلزپارٹی کسی صورت ن لیگ اورنوازشریف کاساتھ نہیں دے گی ،آصف زرداری سے ملاقات کی کوشش میں ن لیگ کو ہمیشہ انکارہی ملے گا

متعلقہ عنوان :