اسلام آباد، میرجان جمالی انسانی کمشنرمشن کے چیئرمین مقرر

بدھ 15 نومبر 2017 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء)سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ میرجان جمالی کوپاکستان میں انسانی کمشنرمشن کاچیئرمین مقررکردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ میرجان جمالی سے انسانی کمشنرمشن اسلام آبادکی سفیررابیعہ ایچ علی نے ملاقات کی ،ملاقات میں رابیعہ ایچ علی نے میرجان جمالی کوانسانی کمشنرمشن کاپاکستان میں چیئرمین مقررکرتے ہوئے کہاکہ ہم میرجان جمالی کاشکریہ اداکرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں محروم طبقے کی بہتری اوراچھی زندگی گزارنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔

ہم انہیں اپنی تنظیم کی جانب سے بلوچستان میں کام کرنے کیلئے مقررکرتے ہیں ،اوراس حوالے سے مکمل حمایت کااعلان بھی کرتے ہیں ۔اس موقع پرمیرجان جمالی نے کہاکہ انسانی کمشنرمشن اپنی کاوشیں جاری رکھے ہم ان کی بھرپورحمایت کرتے ہیں اوران کے کاموں کی تعریف کرتے ہیں