امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کو سزائے موت ہونی چاہئے،شمالی کوریا

بدھ 15 نومبر 2017 23:50

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء)شمالی کوریاکے سرکاری اخبارکے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کم جونگ ان کی شان میں گستاخی کی جس پرانہیں سزائے موت ہونی چاہئے ،ٹرمپ کی جرأت نہیں شمالی کوریاکے فوجیوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزشمالی کوریاکے سرکاری اخبارکے اداریئے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کم جونگ ان کی شان میں گستاخی کی ہے ان کوسزائے موت ہونی چاہئے ۔اخبارکے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ بزدل انسان ہیں ،ٹرمپ میں ہمارے فوجیوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی جرأت نہیں ہے ۔امریکی صدرنے خراب موسم پرجنوبی وشمالی کوریاکی سرحدکادورہ منسوخ کردیا