2لاکھ سٹیکروں سے بنی سٹیکر بال نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 15 نومبر 2017 23:31

2لاکھ سٹیکروں سے بنی سٹیکر بال نے گینیز بک  آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام ..

دنیا کی سب سے بڑی  سٹیکر بال کو سٹیکر جینٹ کے سی ای  او جان فشچر  نے بنایا ہے۔ اس سٹیکر بال نے   اپنا اندراج گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2018 میں کرا لیا ہے۔

(جاری ہے)


جان نے بتایا کہ اس سٹیکر بال کی تیاری میں  قریباً 2 لاکھ سٹیکر استعمال کیے گئے ہیں، جن کا اصل وزن تو 231 پاؤنڈ ہے لیکن خیال ہے کہ سٹیکر بال اس سے بھی زیادہ وزنی  ہے۔
اس سٹیکر بال کو فورک لفٹر اور ویگن کی مدد سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے۔اس سٹیکر بال کو ڈراما بریکنگ بیڈ کے ایک کردار کے نام پر ساؤل کا نام دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :