Live Updates

قندیل بلوچ کی عمران خان سے ملاقات کروانا چاہتا تھا، اسی لیے ان سے ملاقات کیلئے ہوٹل گیا تھا: مفتی عبد القوی کا دعوی

muhammad ali محمد علی بدھ 15 نومبر 2017 23:31

قندیل بلوچ کی عمران خان سے ملاقات کروانا چاہتا تھا، اسی لیے ان سے ملاقات ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2017ء) مفتی عبد القوی کادعوی ہے کہ قندیل بلوچ کی عمران خان سے ملاقات کروانا چاہتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کے سلسلے میں گرفتاری کے بعد رہائی پانے والے مفتی عبدالقوی نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا ہے۔ انٹریو کے دوران مفتی عبدالقوی نے دعوی کیا کہ وہ قندیل بلوچ کی عمران خان سے ملاقات کروانا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان سے ملاقات قندیل بلوچ کی خواہش تھی جسے وہ پورا کروانا چاہتے تھے۔ اسی لیے وہ قندیل بلوچ سے ملاقات کیلئے ہوٹل گئے تھے۔ قندیل بلوچ سے ہوٹل میں ملاقات کیلئے وہ کسی دیگر مقصد سے نہیں گئے تھے۔ جبکہ ملاقات کے دوران بھی انہوں نے قندیل بلوچ پر واضح کیا تھا وہ ان کیلئے بیٹی کی حیثیت رکھتی ہیں اس لیے وہ شرم و حیا کا پردہ برقرار رکھیں۔ مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے سعودی عرب میں مقیم بھائی سے ان کے روابط سے متعلق خبریں بھی بے بنیاد ہیں۔ قندیل بلوچ کے قتل سے قبل اس کے بھائی سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات