حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں نیب کا دوبارہ تحقیقات کرنے کا اعلان قطعی طور پر غیر منطقی اور سمجھ سے بالاتر ہے،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار

بدھ 15 نومبر 2017 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیب کی طرف سے بروز بدھ کو جاری کردہ پریس ریلیز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں نیب کا دوبارہ تحقیقات کرنے کا اعلان قطعی طور پر غیر منطقی اور سمجھ سے بالاتر ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اس معاملے کو ختم کرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اس مقدمہ کی ازسر نو تفتیش کیلئے تاحال کوئی احکامات جاری نہیں کئے لہٰذا نیب کی طرف سے دوبارہ تحقیقات کا اعلان ناقابل فہم اور قانون کیخلاف ہے۔

متعلقہ عنوان :