تربت میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں را ملوث ہے ، دہشتگردوں کو را کی حمایت حاصل ہے، سرفراز بگٹی

بدھ 15 نومبر 2017 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تربت میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں را ملوث ہے ۔ دہشتگردوں کو را کی حمایت حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیر ملکی آقائوں سے پیسے لے کر معصوم لوگوں کو شہید کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تربت واقعے پر پنجاب حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔ کوئی ٹریول ایجنٹ شامل ہے اس کی تفتیش کر رہے ہیں ۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ تمام چیزیں سامنے رکھ کر تحقیقات کر رہے ہیں ۔…