وزیر اسحاق ڈار نے نیب کی جانب سے حدیبیہ پیپر ملز کیس کی از سر نو تفتیش کرنے کے اعلان کو ناقبال فہم قرار دیدیا

بدھ 15 نومبر 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) وزیر اسحاق ڈار نے نیب کی جانب سے حدیبیہ پیپر ملز کیس کی از سر نو تفتیش کرنے کے اعلان کو ناقبال فہم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو حدیبیہ پیپر ملز کی دوبارہ تحقیقات کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کیس کی از سر نو تفتیش کے لئے تاحال کوئی احکامات جاری نہیں کیے ۔ لاہور ہائی کورٹ نے میرے حق میں فیصلہ دے کر معاملہ ختم کر دیا تھا ۔ اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ نیب کی طرف سے دوبارہ تحقیقات کا اعلان ناقابل فہم اور خلاف قانون ہے ۔ …

متعلقہ عنوان :