وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئٹہ میں پولیس آفیسر پر حملے کی شدید مذمت

قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 15 نومبر 2017 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں پولیس آفیسر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس آفیسر محمد الیاس اور اس کے خاندان کے دیگر اراکین کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔