وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بلاآخر چپ توڑہی دی، حدیبہ پیپرملز کیس کیخلاف بول پڑے

بدھ 15 نومبر 2017 23:02

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بلاآخر چپ توڑہی دی، حدیبہ پیپرملز کیس کیخلاف ..
لندن: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2017ء) وزیرخزانہ پاکستان اسحاق ڈار نے اپنے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار اور اشہہاری قرار دیئے جانے کے بعد چپ توڑ دی تاہم اسحاق ڈار کا بیان بھی سامنے ٓگیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حدیبیہ پیپرز ز کیس میں نیب کا دوبارہ تحقیقات کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے اس معاملے کو ختم کردیا تھا اور لاہور ہائی کورٹ نے انکے حق میں فیصلہ دیدیا تھا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے اس مقدمے کی از سر نو تفتیش کا کوئی حکم جاری نہیں کیا جبکہ نیب کی طرف سے دوبارہ تحقیقات کا اعلان غیر قانونی ہے۔ واضح رہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کردیئے ہیں جبکہ انکے خلاف حدبیہ پیپر ملز کیس کی بھی سماعت جاری ہے اور وہ خود اس وقت لندن میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :