فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کردی

بدھ 15 نومبر 2017 23:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع کی منظوری وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کی تجویز پر دی ہے جس کی درخواست ٹیکس بارز اور تاجر تنظیموں نے کی تھی۔ اس سے پہلے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 اکتوبر سے 15 نومبر تک بڑھائی گئی تھی۔