ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا زیر تعیمر جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ

بدھ 15 نومبر 2017 23:03

گو جرانوالہ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ بشریٰ زمان نے زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ بشریٰ زمان نے کہا کہ رواں ماہ نومبر میں جوڈیشل کمپلیکس میں عدالتی امور کا آغاز ہوجائے گا ہم انصاف کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔

اس موقع پرایڈیشنل سیشن ججزارشد جاوید، فیاض الحسن چشتی،ایڈیشنل سیشن جج ارشد جاوید،سنیئر سول جج شفاقت علی، عدیل انور ہنجراء، صدر باراحسن عطاء چیمہ، جنرل سیکرٹری صفدر کاظمی،ظہیر بیگ ،،احمد عثمان خان لودھی اور دیگر بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس ہائی کورٹ پنجاب کے احکامات کے مطابق شہریوں کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کی غرض سے کیس مینجمنٹ پلان دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مختلف نوعیت کے کیسوں کیلئے الگ الگ عدالتیں قائم کی گئی ہیں اسطرح مقدموں کوقانون کے مطابق نمٹانے اور ان پر انصاف پر مبنی فیصلوںکے حوالے سے تیزی آئی ہے اکتوبر 2017؁ء میں گزشتہ سال کی نسبت زیادہ کیسوں کو نمٹایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے 36اضلاع میں مصالحتی سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں پرانے فوجداری اور دیوانی کیسز کو سنا گیا اور400کیسز میں سی300 سے زائد فیصلوں کو پارٹیوں نے اپنی رضامندی سے نمٹالیاہے۔