ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بدھ 15 نومبر 2017 23:02

گو جرانوالہ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء)محمد سلیم تارڑ میموریل ہسپتال پیر کوٹ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقا د کیا گیا جس میں ڈاکٹر نصر اللہ خاں چیمہ، ڈاکٹر حافظ عمران اعجاز ، لیڈی ڈاکٹر شیمونہ نازلی، ڈاکٹر صوفیہ بلال،LHVمیڈم کافیہ، لیب ڈسپنری عشرت حسین، اسسٹنٹ امتیاز نے مرد و خواتین کا چیک اپ کیا لیبارٹری ٹیسٹ ، الٹرا سائونڈ، کیلشم کی کمی اور جنرل چیک اپ کر کے فری میڈیسن اور لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے ایڈمن آفیسر میاں محمد شفیق، اسسٹنٹ محمد نعمان بیگ اور ممبر انتظامیہ کمیٹی صغیر احمد بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محمد سلیم تارڑ میموریل ہسپتال پیر کوٹ میں نواحی دیہات کو طبی سہولیات 20روپے پرچی پر مہیا کر رہا ہے آمنہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیت اہتمام چلنے والے اس یونٹ کے روح روان ملک شاہد دیہاتی مریضوں کی صحت اور علاج معالجہ میں خصوصی توجہ دیتے ہیں ایک ایکٹر پر محیط اس ہسپتال میں گائنی وارڈ ، جنرل وارڈ ،لیبارٹری الٹرا سائونڈ ایمرجنسی اور 12بیڈز کا انتظام کیا گیا ہے بہت جلد یہاں پر نائٹ شفٹ کا اجراء کیا جائے گا تا کہ ایمرجنسی کی صورت میں مقامی و نواحی علاقہ کے مریضوں کو طبی سہولیات فوری طور پر میسر ہو سکے پنجاب ہیلتھ کمیشن سے رجسٹرڈ اس ہسپتال میں بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا ڈیسک محکمہ صحت کی وساطت میں قائم کیا جائے گا تا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس بر وقت مکمل کروایا جا سکے ہسپتال کی حفاظت اور راہنمائی کیلئے ذوالفقار علی گارڈ اپنی ڈیوٹی پر مستعد موجود رہتے ہیں