عیدالاضحی کی چھٹیوں میں صفائی کے فرائض سرانجام دینے والے ورکرز کے اعزازیہ کی منظوری

بدھ 15 نومبر 2017 23:02

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) میئر راولپنڈی اور چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سردار نسیم نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں عید الاضحی کی چھٹیوں میں صفائی کے فرائض سرانجام دینے والے ورکرز کے اعزازیہ کی منظوری دیدی،بورڈ کے اجلاس میں آر ڈبلیو ایم سی کے عید الاضحی صفائی آپریشن کو سراہاگیا ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی و میئر راولپنڈی سردار نسیم کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل ،کمپنی سیکرٹری چوہدری فاروق احمد،ڈپٹی میئر راولپنڈی چوہدری طارق ،غلام عباس،چوہدری اخلاق وڑائچ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ،فضل شیر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ،میڈم پروفیسر روحامہ گل و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں ایم ڈی رضوان شیر دل نے بورڈ ممبران کو بریفنگ دی،بورڈ ممبران نے کامیاب عید الاضحی صفائی آپریشن پر ایم ڈی سمیت تمام آپریشنل سٹاف اور صفائی ورکرز کی تعریف کی اور اسہ معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی،چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز سردار نسیم نے بورڈ ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا بہترین معیار ہر صورت یقینی بنایا جائیگا،انہوں نے عید الاضحی کی چھٹیوں میں صفائی کے فرائض سرانجام دینے والے ورکرز کے اعزازیہ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہترین کام کیا ،یہ ورکرز ہمارا دست و بازو ہیں،کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہاکہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔