بارشوں کا موسم ہے نکاسی آب کے نالوں میں عوام کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں،رشیداحمدخان

بدھ 15 نومبر 2017 23:02

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈراولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان نے کہا ہے کہ بارشوں کا موسم ہے نکاسی آب کے نالوں میں عوام کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں تاکہ نالے اوورفلو ہوکر پانی گھروں میں داخل نہ ہو کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ صفائی بارش کے دوران بھی پوری طرح متحرک ہے بلدیاتی الیکشن سے پہلے صفائی کا کوئی نظام نہیں تھا جبکہ اب کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں گندگی اٹھانے کیلئے ہروقت موجود رہتی ہیں اس کے علاوہ نکاسی آب کے نالوں سے ٹنوں کے حساب سے کچرا نکالاگیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے بارش کے دوران اپنی وارڈ کادورہ کرتے ہوئے اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بارشیں اللہ تعالیٰ کی رحمت ہیں مگر بارشی پانی کو جب نکاسی کیلئے راستہ نہیں ملتا تو یہی بارشیں زحمت بن جاتی ہیں اس سلسلے میں سب سے بنیادی کردار ہمارا اپنا بنتا ہے کہ گلی محلوں کو صاف رکھیں نکاسی آب کے نالوں میں سالڈ ویسٹ نہ پھینکیں تاکہ پانی کے بہائو میں رکاوٹ پیدا نہ ہو انہوں نے کہا کہ ہروقت عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہیں کسی کوکوئی مسئلہ درپیش ہوتو ہمارے دروازے 24گھنٹے ان کیلئے کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :