کنٹونمنٹ بورڈ کی فوڈ برانچ کے کینٹ کے مختلف علاقوں میںچھاپے

غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 10افراد کو نوٹسز جاری

بدھ 15 نومبر 2017 23:02

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) کنٹونمنٹ بورڈ کے فوڈ برانچ کے عملے نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 10افراد کو نوٹسز جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کینٹ بورڈ کے مطابق فوڈ برانچ کے عملے نے کینٹ کے علاقے ڈھوک بنارس ،نصیر آباد ،احمد آباد،قائد اعظم کالونی پر مختلف دکانوں ،نان سینٹرز،اور ہوٹلوں ،ملک شاپ،اور جنرل سٹور کو غیر معیاری صفائی پر10 عدد انڈر سیکشن118/C کے تحت نوٹس جاری کیے ۔

دریں اثناء کینٹ بورڈ کے فوڈ برانچ کے عملے متعدد افراد کو گندگی کے باعث نوٹس جاری کیے اور کھانے پینے کے نمونہ جات حاصل کیے جن کو لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ فوڈ برانچ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر کینٹ کے مختلف علاقوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کا روائی کر تا ہے اور خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا تی ہے۔