کنٹو نمنٹ بورڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے 5 ٹرک سامان ضبط کر لیا، 22 کو نوٹس جاری

بدھ 15 نومبر 2017 23:02

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) کنٹو نمنٹ بورڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے 5 ٹرک سامان ضبط کر لیا جبکہ 22 کو نوٹس جاری کر دیے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطا بق ا یگز یکٹیو آفیسر ڈاکٹر صائمہ شاہ کی خصو صی ہدایات پر معمول کے مطابق کینٹ کے مختلف علا قو ں صدر ، رینج روڈ، ٹینچ بھاٹہ، نصیر آباد، مصریال روڈ کے علاقوں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس دوران 5 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا جن میں پھٹے ،ریڑھیاں ،کائونٹر ضبط کئے گئے دریں اثناء کینٹ کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی پوسٹربینرزاتار کر قبضے میں لے لیے گئے ۔آپریشن کے دوران شعبہ انسداد تجاوزات نے متعدد افراد کو ازخود تجاوزات ختم کرنے کے نوٹسز جاری کئے ہیں۔