شہری کو سات لاکھ روپے کی رقم کا بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج

بدھ 15 نومبر 2017 23:02

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) تھانہ نیوٹاون پولیس نے شہری کو سات لاکھ روپے کی رقم کا بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ عارف نے بتایا ہے کہ لین دین کے معاملے میں ملزم ساجد نے سات لاکھ روپے کی رقم کا چیک دیا جوکہ نجی بنک میں کیش کے لئے دیا گیا تو بوگس نکلا ۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔