راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،8ملزمان گرفتار

بدھ 15 نومبر 2017 23:02

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی08ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ روات پولیس نے یاسر سے 1360گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے قیصر سے 10لیٹر کھلی شراب،تھانہ پیر وادھائی پولیس نے محمد کیف سی15لیٹر کھلی شراب،تھانہ کہوٹہ پولیس نے ساجد سی15بوتل شراب،تھانہ سٹی پولیس نیعرفان سی05روند ریوالور32بور،تھانہ آر اے بازار پولیس نے گلفام سے 01عدد خنجر، تھانہ ریس کورس پولیس نے طفیل سے 09لیٹر غیر قانونی پٹرول،لیاقت کو غیر قانونی طور پرگیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :