بلوچستان کے کسی ایک بھی کرکٹر کو شامل نہ کیے جانے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 15 نومبر 2017 22:59

بلوچستان کے کسی ایک بھی کرکٹر کو شامل نہ کیے جانے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2017ء) بلوچستان کے کسی ایک بھی کرکٹر کو شامل نہ کیے جانے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حوالے سے ایک تنازعے نے سر اٹھا لیا ہے۔ پی ایس ایل کے سیزن 3 کیلئے کوئٹہ کی ٹیم میں بلوچستان سے کسی ایک بھی کرکٹر کو شامل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹیم میں صرف کراچی شہر کے 10 کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بلوچستان کے کرکٹرز اور نامور شخصیات کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پر کراچی کے کرکٹرز کے قبضے کو لے کر کوئٹہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حماد مینگل نے بھی احتجاج کیا ہے۔ حماد مینگل کا مطالبہ ہے کہ اگر بلوچستان کے کسی ایک بھی کرکٹر کو شامل نہ کیے جانے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نام تبدیل کر دیا جائے۔