Live Updates

عمران خان نااہلی سے بچ جائیں گے، تاہم جہانگیر ترین کا معاملہ سپریم کورٹ نیب یا الیکشن کمیشن بھیج دے گی: صابر شاکر

muhammad ali محمد علی بدھ 15 نومبر 2017 22:58

عمران خان نااہلی سے بچ جائیں گے، تاہم جہانگیر ترین کا معاملہ سپریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2017ء) صابر شاکر کا دعوی ہے کہ عمران خان نااہلی سے بچ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ کار صابر شاکر کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں چل رہے کیس میں عمران خان ناہلی سے بچ جائیں گے۔ عمران خان کا کیس مضبوط ہے انہیں نااہل قرار نہیں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تاہم تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین مشکل کا شکار ہیں۔ جہانگیر ترین کا معاملہ سپریم کورٹ نیب یا الیکشن کمیشن کو بھیج دے گی۔ یا ان کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے کیس دائر کر رکھا ہے۔ حنیف عباسی کا موقف ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے اپنے اثاثے چھپائے اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے ایک سال کیس سننے کے بعد اب فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات