تحریک لبیک یا رسول اللہ کا اسلام آباد میں دھرنا، کچھ شرکاء کے پاس کیا خطرناک چیز موجود ہے؟ وزیر داخلہ کا خوفناک انکشاف

بدھ 15 نومبر 2017 22:53

تحریک لبیک یا رسول اللہ کا اسلام آباد میں دھرنا، کچھ شرکاء کے پاس کیا ..
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2017ء) وزیرداخلہ پاکستان احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسلام اباد میں جاری تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے میں کچھ لوگوں کے پاس اسلحہ موجود ہے جبکہ کچھ شدت پسند عناصر یہ بھی چاہتے ہیں کہ دھرنے میں لاشیں گرائی جائیں اور حالات کو کشیدہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کا اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے جبکہ دھرنے کے کچھ شرکاء کے پاس ہتھیار بھی موجد ہہیں جو کہ خطرے کی بات ہے۔

ایسے شدت پسند عناصر ملک میں حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ دھرنے کے شرکا سے مذاکرات کیے جائیں اور پرامن طریقے سے دھرنے کو ختم کروایا جائے۔ واضح رہے کہ کل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طارق فضل چودھری نے دھرنے کےحوالے سے بیان دیا تھا کہ اگر دھرنے والے پرامن طریقے سے نہ مانیں تو حکومت کے پاس دوسری آپشن بھی موجود ہے جس پر غور کیا جارہاہے۔