افغانستان میں گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال پوست کی کاشت میں 87 فیصد اضافہ ریکارڈ

بدھ 15 نومبر 2017 22:51

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال پوست کی کاشت میں 87 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پوست کی کاشت سے متعلق سروے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسدادِ منشیات و جرائم کا کہنا تھا کہ رواں برس افغانستان میں 9 ہزار میٹرک ٹن پوست اگائی گئی۔ واضح رہے کہ یہ پوست ہیروئن کی تیاری کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق افغانستان میں بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی اور دہشت گرد گروپوں کی مالی ضرورتوں سے واضح ہوتا ہے کہ زیادہ بہتر کوالٹی اور کم قیمت کی ہیروئن یہاں سے دنیا بھر میں منشیات کے عادی افراد تک پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :