میانمار پر پابندیاں روہنگیا تنازعے کے حل میں مدد گار ثابت نہیں ہوں گی،امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن

بدھ 15 نومبر 2017 22:51

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ فی الحال میانمار پر پابندیاں روہنگیا تنازعے کے حل میں مدد گار ثابت نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

تاہم ٹلرسن نے ریاست راکھین میں میانمار کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اپنے ایک روزہ دورے کے دوران ٹلرسن نے یہ بات میانمار کے فوجی سربراہ سینیئر جنرل مِن آؤنگ ہلائنگ اور جمہوری رہنما آنگ سان سوچی سے ملاقاتوں کے بعد کہی۔ یاد رہے کہ رواں سال اگست کے اواخر سے راکھین میں جاری کریک ڈاؤن کے باعث 6 لاکھ کے قریب روہنگیا مسلمان ہجرت کر کے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :