فیصل آباد،نیشنل مینا رٹی الا ئنس کا حا لیہ قومی مردم شما ری کو نا مکمل اور متنا زعہ قرار

کے اندر اقلیتوں کی تعداد کی نشا ندہی کا مطا لبہ،بصورت دیگرملک بھر میں احتجاج شروع کر نے کا اعلا ن

بدھ 15 نومبر 2017 22:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) نیشنل مینا رٹی الا ئنس آف پا کستان کے راہنمائوں نے حا لیہ قومی مردم شما ری کو نا مکمل اور متنا زعہ قرار دیتے ہو ئے اس میں 10دن کے اندر اقلیتوں کی تعداد کی نشا ندہی کا مطا لبہ کیا ورنہ ملک بھر میں احتجاج شروع کر نے کا اعلا ن کیا ہے اور اگر پھر بھی مطا لبہ تسلیم نہ کیا گیا تو ایک ماہ کے بعد اقلیتیں اپنے قومی شناختی کارڈز ڈپٹی کمشنر کو جمع کر وادیں گے یہ با ت چیئر مین لالہ روبن ڈینیل ،وائس چیئر مین سی سی 2 پر ویز بھٹی مدرااتحا د لیبر اینڈ سٹاف یونین ابراز ،بابو وسیم اور ملک عابد و فرحان ایڈووکیٹ نے فیصل آبا د پر یس کلب میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ19سال بعد ہونے والی حا لیہ مردم شماری میں محض جنس کی بنیاد پر گنتی کی گئی ہے جو کہ سراسر غیر آئینی ہے جس سے اقلیتوں کا استحصال ہو گا اور وہ اپنی شنا خت کے بغیر نہ صرف قومی و صوبائی اسمبلی کی اضا فی نشستوں سے محروم ہو جائیں گے بلکہ اقلیتں اپنے فنڈ زاور دیگر حقوق سے بھی محروم ہو جائیں گی انہوں نے کہا کہ حا لیہ مر دم شماری کو صوبہ سندھ کی اسمبلی کے علاوہ ایم کیو ایم اور مز ہبی اقلیتیں پہلے ہی مسترد کرنے کے علاوہ غیر تسلی بخش قرار دے چکی ہیں انہوں نے کہا کہ کامران ما ئیکل کو سماریات کا وفاقی وزیر بنا ئے جانے پر اقلیتوں نے اطمینان کا اظہار کیا تھا مگر ان کی سر بر اہی مین اقلیتوں کے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا جس پر شدید افسوس ہواہے انہوں نے مطا لبہ کیا کہ اس حوالے سے چیف جسٹس آف پا کستان سو مو ٹو ایکشن لیں ۔

متعلقہ عنوان :