فیصل آباد،نا صر عبا س شہرازی کو حکومتی ایجنسیوں نے اغواء کیا

ملت جعفریہ مجلس وحد مسلمین ایسے واقیات میں ریاست کا معذرت خواہانہ رویہ قابل قبول نہیں، ڈاکٹر افتخا ر حسین نقوی ،سید صفدر رضا رضوی ،سید زین علی ودیگر عہدیدارن کی پریس کانفرنس

بدھ 15 نومبر 2017 22:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) نا صر عبا س شہرازی کو حکومتی ایجنسیوں نے اغواء کیا ملت جعفریہ مجلس وحد مسلمین ایسے واقیات میں ریاست کا معذرت خواہانہ رویہ قابل قبول نہیں نا صر عبا سکو فوری بازیاب کروایا جائے ۔

(جاری ہے)

رانا ثنا ء اللہ سا نحہ ما ڈل ٹائون کا مرکزی ملز م ہے اور اس کے ہاتھ خون سے رنگے ہو ئے ہیں نا اہل وزیراعظم کی سیکورٹی پر ہزاروں ملا زمین ہو تے ہیں اور نا صر عبا س شہرازی کے اغواء پر ریاست کی خاموشی سوالیہ نشان ہے اس با ت کا اظہا ر فیصل آبا د پر یس کلب میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے ڈاکٹر افتخا ر حسین نقوی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،سید صفدر رضا رضوی ،سید زین علی ودیگر عہدیدارن نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصہ سے ملت جعفریہ کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے جس میں بہت سے مسائل ہیں لیکن میں آج ایک اہم موضوع برادر نا صر عبا س شہرازی مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مجلس وحد ت مسلمین پا کستان کے اغواء کا ہے جن کو یکم نومبر 2017کو واپڈا ٹائون لا ہور سے تقریبا ً رات نو بجے ان کے بیوی بچوں کے سامنے اغواء کر لیا گیا ،اور تا حال ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہا کہ اور کسی حال میں ہے کیا ایسے واقعات میں ریاست کا معذرت خواہانہ رویہ قابل قبول ہو نا چاہیے کیا یہ کہہ دینے سے کہ آپ کا شخص ہمارے پاس نہیں ہے ریاست کی ذمہ داری ختم ہوجاتی ہے لا ہورجو کہ پنجاب کا دارولخلافہ ہے جس میں کروڑوں روپے مالیت سے سیف سٹی بنا یا گیا کیا اس قسم کے واقعات میں اس نظام سے استفادہ نہیں کیا جا سکتا ہمیں شک ہے کہ سید نا صر عبا س شہرازی کو صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ کے ایما پر اغواء کیا گیا ہے لیکن اگر ایسا فرض کر بھی لیا جائے کہ ایسا نہیں ہے تو بالا خر اس کی ذمہ دار حکومت ہے کیا قانون کی پاسداری صرف عوام کے لیے ہے حکومتوں کے لیے نہیں ہے اگرکو ئی شہری قانون کی خلاف وزری کر تا ہے تو اس کو سزا دی جاتی ہے ہم حکومت سے عدلیہ سے اور آرمی چیف سے سوال کر تے ہیں فی الفور ہمارے لیڈر جس کا جرم یہ ہے کہ وہ وحدت کی بات کر تا ہے شعیہ سنی ہم آہنگی کی بات کرتا ہے جو قانون کی بالا دستی کی بات کرتا ہے پا کستان کو ایک مضبو ط پا کستان بنانے کی جد وجہد میں سرگرم ہے کو فوری با زیاب کر وایا جائے ورنہ احتجاج ہمارا حق ہے

متعلقہ عنوان :