حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے، رانا ثنا ء اللہ

بدھ 15 نومبر 2017 22:50

حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے۔حکومت تاجروں کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں،سبزی و فروٹ منڈی کے تاجر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان کے مسائل کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات اظہار انہوں نے صدرانجمن آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی سدھار میاں عامر حنیف کی قیادت میں سبزی منڈی کے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سینئر نائب صدر محمد عمر بھٹی ،چاچا معراج دین،رانا گلزار،چوہدری ذوالفقار،مہر یوسف مست اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اس موقع پر صدر انجمن آڑھتیاں سبزی فروٹ منڈی سدھار میں عامر حنیف نے کہاکہ ہم حکومت کی انقلابی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں ہمیں یقین ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت میں پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنا کر دم لے گی۔

متعلقہ عنوان :