راولپنڈی،فیض آباد فلائی اوور پر تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے اپنی آسانی کے لئے ڈبل روڈ ، راول روڈ ، مری روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر آہنی بیریئر اور رکاوٹیں لگا کر شہریوں کے لئے رہے سہے بھی بند کر دیئے سی پی او اور سی ٹی او سمیت ڈی ایس پیز اور ٹریفک انسپکٹروں نے اپنی گزرگاہیں صاف رکھنے کے لئے بھی روٹ لگوانا شروع کر دیئے

بدھ 15 نومبر 2017 22:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) فیض آباد فلائی اوور پر تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے سے جڑواں شہروں میں پیدا ہونے والی ٹریفک کی سنگین صورتحال اور 7روز سے ذہنی و اعصابی تنائو کا شکار عوام کو ہانکنے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے نئے تجربات آزمانے شروع کر دیئے سٹی ٹریفک پولیس نے اپنی آسانی کے لئے ڈبل روڈ ، راول روڈ ، مری روڈ سمیت مختلف مرکزی اور پر ہجوم شاہراہوں پر آہنی بیریئر اور رکاوٹیں لگا کر شہریوں کے لئے رہے سہے بھی بند کر دیئے جبکہ سی پی او راولپنڈی اور سی ٹی او راولپنڈی سمیت ڈی ایس پیز اور ٹریفک انسپکٹروں نے اپنی گزرگاہیں صاف رکھنے کے لئے بھی روٹ لگوانا شروع کر دیئے سٹی ٹریفک پولیس نے بدھ کے روز اچانک 9th ایونیوکے راستے راولپنڈی داخلہ بند کر کے آئی جے پی روڈ سے راولپنڈی کے لئے کراسنگ بند کر دی اس مقصد کے لئے ڈبل روڈ کے آغاز آہنی بیریئر لگا دیئے گئے اسی طرح راول روڈ شاہین چوک پر کری روڈ، بند کھنہ روڈ اور صادق آباد سمیت کسی بھی اطراف سے آنے والی ٹریفک کو روکنے کے لئے شاہین چوک پر آہنی بیریئر لگا کر مری روڈ کی طرف جانے والا راستہ بند رکھا جبکہ 6thروڈ اور چاندنی چوک کے علاوہ کمیٹی چوک پر بھی آہنی بیریئر لگا کر راستے بند کرتے رہے جس سے شہریوں کو ایک چوک کراس کرنے کے لئے گھنٹوں لائنوں میں لگنا پڑا اور راول چوک سے چاہ سلطان یا مری روڈ کی جانب جانے والے شہریوں کو پی اے ایف چوک سے واپس مڑنے پر مجبور کیا جاتا رہا اسی طرح ٹریفک سرکل کے ڈی ایس پیزاور انسپکٹروں نے اپنی آمدورفت کے لئے مختلف رش زدہ علاقوں میں باقاعدہ روٹ لگوانے شروع کر دیئے شہریوں نے اس امر پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی پہلے ہی ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہے اور دھرنے کے دوران دھرنے کے ٹریفک پولیس واضح بوکھلاہٹ کا شکار نظر آتی ہے دھرنے کے دوران جڑواں شہروں کی ٹریفک کا تمام تر دبائو ڈبل رودڈ پر ہونے کے باوجود اس سڑک یا راولپنڈی کی اندرونی سڑکوں کی بندش ناقابل سمجھ ہے شہریوں نے شکائیت کی پولیس افسران کی آمدورفت کے لئے ٹریفک روکنے کے دوران وارڈن اور ضلعی پولیس کے اہلکار شہریوں کے ساتھ انتہائی گندی اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے ساتھ گھونسے دکھاتے ہیں اور اس موقع پر ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار خواتین اور بچوں کا بھی لحاظ نہیں کیا جاتا شہریوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ راولپنڈی ٹریفک میں سدھار پیدا کرنے کے لئے ٹریفک پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :