کوریئر سروس کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا غیر ملکی گروہ دبوچ لیا گیا

بدھ 15 نومبر 2017 22:40

کوریئر سروس کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا غیر ملکی گروہ دبوچ لیا ..
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2017ء) اینٹی نارکوٹیکس فورس کی اسلام آباد اور راولپنڈی میں کارروائی کے دوران غیر ملکی منشیات فروش گروہ کو دبوچ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے این ایف کوکوریئر کمپنی کے ذریعے منشیات بھجوانے والےگروہ کا پتا چلالیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات بیرون ملک بھجوانے کا دھنداکرنے میں غیر ملککو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انکا گروہ عالمی سطح پر کوریئر سے منشیات اسمگل کرتا ہے جبکہ وہ یہ کام کاسمیٹکس کے سامان کے ذریعے کرتے ہیں۔

اے این ایف حکام نے مزید بتایا کہ گروہ کا نائیجیرین باشندہ عمانوئیل گرفتار ملزم کی نشاندہی پرگرفتار ہوا جبکہ ملزم عاصم کو کھنہ پل اور اوتی کو ایف 10 مرکز سے گرفتار کیا گیا تاہم اوتی سے ڈھائی کلو چرس،ملزم عاصم سے 220 گرام ہیروئن برآمد کرلی جو ہیروئن کاسمیٹکس کےسامان میں مہارت سےچھپائی گئی تھی۔