سینٹرل جیل ساہیوال سے پانچ نظر بندوں کی رہائی

بدھ 15 نومبر 2017 22:44

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) آج شام سینٹرل جیل ساہیوال سے 5نظر بندوں کو ہا کر دیا گیا جن میں محمد فاروق فرید ٹائون،حامد عرفان فرید ٹائون،علی احمد مغل مسلم بن عقیل کالونی،محمد مدثر کھو کھر جہاز گرائونڈ اور صوفی حفیظ نیاز مغل مسلم بن عقیل کالونی ساہیوال شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تحریک لبیک یا رسول اللہ کی تحریک کے دوران جی ٹی روڈ بلاک کر کے احتجاج کر نے پر پولیس نے 48تحریک لبیک یا رسول اللہ کے کارکنوں کو گرفتار کر کے ایک ایک ماہ کے لئے سینٹرل جیل میں بند کر دیا تھا اب ساہیوال نے نظر بندی کے احکامات واپس لے کر رہائی کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :