تربت میں قتل کئے جانے والے 15افراد میں سے 4کا تعلق وزیرآباد سے ہے

بدھ 15 نومبر 2017 22:44

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) تلاش روزگارکے لئے ڈنکی کے ذریعے ترکی جانے والی15نوجوان تربت کے قریب شدت پسندوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 15افراد میں سے 4کا تعلق وزیرآباد سے ہے۔مرنے والوں میں سیالکوٹ، منڈی بہاء الدین ، گجرات اور گوجرانوالہ اضلاع کے نوجوان شامل ہیں۔ جبکہ 3کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 13روز قبل انسانی سمگلر حاجی صابر حسین ساکن جیوکی کی توسط سے 15نوجوان تلاش روز گار کے لے ترکی کے لئے روانہ ہو ئے تھے جنہوں نے ڈنکی کے ذریعے ایران سے ترکی پہنچنا تھا۔

بلوچستان کے شہر تربت کے قریب شدت پسندوں کی فائرنگ سے تمام نوجوان جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے تمام نوجوانوں کا تعلق گوجرانوالہ ڈویژن سے بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جن میں 4کا تعلق سیالکوٹ سے، 4کا منڈی بہاء الدین سے ، ایک کا گجرات اور 4کا تعلق گوجرانوالہ سے بتایا جاتا ہے جبکہ 3کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔جاں بحق ہونے والے دو افراد میں 25سالہ غلام ربانی ولد محمد خورشید کا تعلق جامکی چٹھہ اور دوسرے نوجوان احسان رضا ولد عبد الحسین کا تعلق رسولنگر سے ہے۔

تیسرے نوجوان محمد نواز ولد کرم داد ساکن جامکی چٹھہ کے بارے میں ابھی کوئی حتمی اطلاع نہیں ہے۔ایجنٹ صابر حسین نے غلام ربانی سے ڈنکی کے ذریعے ترکی پہنچانے کے لئے سوا لاکھ روپے کا معاملہ طے کیا تھا جس میں 50ہزار روپے پیشگی وصول کئے تھے۔مرحوم غلام ربانی کا والد کاشتکاری کر تاہے ۔ اسکے دو بھائی اور ایک بہن ہے ۔

متعلقہ عنوان :