وزیراعلی کی کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

وزیر اعلی کا فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی محمد الیاس اور دیگر اہل خانہ کی شہادت پر دکھ و اظہار تعزیت ہمیںپاکستان کی خاطر قربانی دینے والے شہید ایس پی محمد ا لیاس جیسے سپوتوں پر فخر ہی:شہباز شریف

بدھ 15 نومبر 2017 22:44

وزیراعلی کی کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی محمد الیاس اور دیگر اہل خانہ کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی ا وراظہار تعزیت کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہمیںپاکستان کی خاطر قربانی دینے والے شہید ایس پی محمد ا لیاس جیسے سپوتوں پر فخر ہے اورپاک دھرتی کی مٹی شہید محمدالیاس جیسے بہادرپولیس افسرکی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔